ابنا: امدادی سامان کی دوسری کھیپ میں 6 ہزار بور ی آٹا اور لاکھوں روپے مالیت کی لائف سیونگز ادویات شامل ہیں ۔ یہ امدادی سامان 25 اگست کو ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی دفتر اسلام آباد سے روانہ کی گئی تھی ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے پریس ریلیز کے مطابق یہ امدادی سامان طالبان دہشت گردوں کے وحشیانہ مظالم کا نشانہ بننے والے پارا چنار کے مکینوں میں بلا تفریق مذہب و مسلک تقیم کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے اشیائے خوردو نوش اور ادویات کے گیارہ ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کی پہلی کھیپ26 جولائی کو بھجوائی گئی تھی اور امدادی سامان پارا چنار کے متاثرین میں تقسیم کی جا چکا ہے ۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ امدادی سامان کی دوسری کھیپ پارا چنار پہنچنے کے بعد تیسری کھیپ روانہ کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور انشاء اللہ عید الفطر کے فوراً بعد یہ کھیپ بھی پارا چنار روانہ کر دی جائے گی ۔
............
/169